پاک بھارت ٹاکرا، میچ شروع ہونے تک کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتے: محمد عامر
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بالر نے محمد عامر نے کہا ہے ٹی20 مختلف قسم کی کرکٹ ہے، اس میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60/40 ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان پر اس لیے تھوڑی سی برتری حاصل ہوگی کہ وہ حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیل چکے ہیں۔ وہ اس وقت پیچ کنڈیشنز کو زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق عامر نے کہا کہ بھارت کو60 اس لیے دے رہا ہوں کہ انہوں نے ابھی ابھی دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈشینز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، پاک بھارت میچ ہوتا ہی پریشر والا ہے۔ جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا۔ بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے، بھمرا کیساتھ شاہین آفریدی کا مقابلہ کرنا بے وقوفی ہوگی۔ شاہین ابھی نوجوان اور نیا بالر ہے جبکہ بھمرا جو ہیں وہ کافی پرانے ہیں، فاسٹ بالنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، حسن علی، شاہین اور حارث اس وقت بہترین گیند باز ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ سپین ڈیپارٹمنٹ میں بھارت کو برتری حاصل ہے، ہارتیک پانڈے اگر بالنگ کر رہے ہوتے تو وہ بھی اچھے بالر ہوسکتے تھے۔ریٹائرمنٹ کے متعلق سوال انہوں نے کہا زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے اور میں اپنی زندگی فیملی کیساتھ انجوائے کر رہا ہوں۔