سات روز قبل دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے افسر کی نعش مل گئی
بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)کلور کوٹ کے علاقہ میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکینڈ لیفٹننٹ عثمان کی نعش آج نہر سے مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکینڈ لیفٹننٹ عثمان کچھ روز قبل اپنی دو سالہ تربیت مکمل کرکے اپنے گھر آیا تھا جہاں وہ اپنے دوست تصور کے ساتھ گھومنے گیا اور واپس نہ آیا۔ جس پر پولیس نے عثمان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا ،تاہم اس دوران معلوم ہوا ہے کہ حسد میں مبتلا تصور نے اپنے دوست کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ہے۔نعش کی تلاش کا عمل گزشتہ سات روز سے جاری تھا۔عثمان کی نعش آج تھل نہر سے مل گئی۔
لیفٹننٹ عثمان کو حسد میں مبتلا اس کے دوست تصور نے ہی گولی مار کر قتل کیا تھا آج تقریبا سات دن بعد اسکی نعش تھل نہر سے ملی ہے۔عثمان ٹریننگ پوری کرکے اپنے گھر کلورکوٹ ضلع بھکر آیا تھا اور اس نے گزشتہ منگل کو ڈیوٹی جوائن کرنا تھی۔مگر غریب گھر کے بیٹے کا افسر بننا اسکے اپنے دوست کو+ pic.twitter.com/TTECyaznau
— Muhammad Umair (@MohUmair87) October 24, 2021