غریب اور متواسط طبقے کیلئےحکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا
صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےکہاہےکہ پاکستان امن کا سب سےبڑاداعی ہے،افغانستان میں امن کےقیام سےسینٹرل ایشیاء میں اقتصادی تبدیلی رونما ہوگی ،دنیا میں کورونا وباءکے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے عارضی بحران پیدا ہوا ، غریب اور متواسط طبقے کیلئے جلد ریلیف پیکج دیں گے۔
پنج پیر ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خاص طور پر گودارسےسینٹرل ایشیاءمیں کاروباراورروزگارکےنئےدورکاآغازہوگا،وزیر اعظم عمران خان نےملک کو آزاد خارجی پالیسی دی ،خطےمیں بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
اسد قیصر نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ، رشکئی سپیشل اکنامک زون کی تکمیل سے صوابی،نوشہرہ،مردان اور چارسدہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ،ماضی میں چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہوتی تھی ، موجودہ دور میں خیبر پختونخوا ، بلوچستان سمیت سابق فاٹا کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ،صوابی کو پہلی بار ملکی سیاست میں نمائندگی ملی ہے ، صوابی میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔