میچ سے چند گھنٹوں قبل بھارت کے اہم باولر ایشون نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کیا کہا ؟ کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار باولر روی چندرن ایشون نے کہا کہ پاکستان ایک دلچسپ ٹیم ہے لیکن افسوس کہ دونوں ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے کم مواقع ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم دوسری ٹیم کو شکست دینے کے لیے ایک مخصوص انداز سے میدان میں آتی ہے اور یہ ایک دلچسپ ٹیم ہے ۔
ایک انٹر ویو میں بھارتی سپنر نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ہمیشہ سے مشہور مقابلہ ہے ،میں بچپن سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سخت مقابلے دیکھتے ہوئے بڑا ہوا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آج کل پاکستان اور بھارت کو کھیلنے کا چیلنج یہ ہے کہ آپ ایک نامعلوم حریف کے خلاف ایک مشہور ترین دشمنی میں آتے ہیں اور لوگ اس میچ کو بھر پور جذبات کے ساتھ دیکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے بارے میں کافی نہیں جانتی ہیں ، ہم میں سے اکثر نے ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کا تجربہ نہیں کیا۔