بھارت پر پریشر کم اور بڑی پارٹنر شپ لگ گئی تو ۔۔۔انضام الحق نے خبردار کردیا 

بھارت پر پریشر کم اور بڑی پارٹنر شپ لگ گئی تو ۔۔۔انضام الحق نے خبردار کردیا 
بھارت پر پریشر کم اور بڑی پارٹنر شپ لگ گئی تو ۔۔۔انضام الحق نے خبردار کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہےکہ ابتدا میں ہی ہندوستان کی تین وکٹیں گرنے کے بعد  پاکستان کے لئے ریلکس ہونے کا کوئی موقع نہیں ، بھارت پر پریشر کم ہوا اور بڑی پارٹنر شپ لگ گئی تو پاکستان کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضام الحق کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں بھارت کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پریشر بڑھا دیا ہے تاہم اس پریشر کو ہر صورت برقرار رکھنا ہو گا کیونکہ انڈیا پر جیسے جیسے پریشر کم ہوا پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم کا گیند سپن ہو رہا ہے ،اس کا مطلب ہے کہ بھارت کے سپنرز کی گیندیں اس سے بھی زیادہ ٹرن ہو ں گی ،پاکستان کو بھارت کے سنگل رنز روکنا ہوں گے ،بھارت کے اوپر پریشر رکھنا ہو گا ،پارٹنر شپ لگ گئی تو پاکستان کے لئے بہت مشکل ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا "پاک بھارت ٹاکرا" جاری ہے،،بھارت نے چھٹے اوورز میں پر تین وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنائے ہیں ،بھارتی کپتان ورات کوہلی سرے کمار بیٹنگ کر رہے ہیں ۔