شاہین شاہ آفریدی نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی پاکستانی باؤلر کے پاس نہیں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہین شاہ آفریدی نے پاک بھارت ٹاکرے میں انوکھا اعزاز میں اپنے نام کرلیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے 19ویں اور اپنے چوتھے اوور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا۔ ٹی 20 ورلڈکپ میچز میں ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف پہلی دفعہ آؤٹ ہوئے ہیں،اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹی 20 ورلڈکپ میں آؤٹ نہیں کرسکا ہے۔