بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے خلاف قومی ٹیم نے کیا منصوبہ بندی کی تھی ؟ عمدہ گیند بازی کے بعد شاہین آفریدی نے بتا دیا 

بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے خلاف قومی ٹیم نے کیا منصوبہ بندی کی تھی ؟ عمدہ گیند ...
بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے خلاف قومی ٹیم نے کیا منصوبہ بندی کی تھی ؟ عمدہ گیند بازی کے بعد شاہین آفریدی نے بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں شاہین آفریدی نے چار اوورز میں 31سکور دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ انہوں نے پہلے اوور میں روہت شرما اور پھر اگلے اوور میں کے ایل راہول کو آوٹ کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ۔ اننگز ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتا یا کہ باولنگ کے آغاز میں وکٹیں حاصل کرنا ہمارا پلان تھا جس پر اچھے طریقے سے عمل کیا ۔ایک سوال پر انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ روز گیند سوئنگ کرنے کی پریکٹس کی تھی جو میچ میں کام آئی ،اگر نیا گیند سوئنگ نہ ہوتا تو وکٹیں لینا مشکل ہو جاتا ۔شاہین آفریدی نے بتا یا کہ نیا گیند کھیلنے میں مشکل ہے لیکن پھر گیند اچھی طرح بلے پر آنا شروع ہو جاتا ہے ۔