لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیدیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری باؤلر اور کمنٹیٹر آئن بشپ نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیا ہے۔
کمنٹری کے دوران انکا کہنا تھا کہ میری نظر میں شاہین شاہ آفریدی موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سب سے بہترین ہیں۔وہ صرف ٹی 20 ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفری نے بھارت کے خلاف چار اوورز میں 31 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے پہلے اوور میں روہت شرما،دوسرے اوور میں کے ایل راہول اور چوتھے اوور میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی۔