وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے پر ترجمان گورنر ہاؤس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے پر ترجمان گورنر ہاؤس کا ردعمل بھی سامنے آگیا
وزیر اعلی بلوچستان کے استعفے پر ترجمان گورنر ہاؤس کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان گورنر بلوچستان کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جا م کمال کا استعفیٰ منطور کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی استعفی دیدیا تھا۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل (سوموار کو) ہونا تھی۔وزیراعلی بلوچستان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین نے ہی تحریک عدم پیش کی تھی اور ان پر استعفے کے دباؤ  تھا۔جام کمال کے استعفے کے حوالے سے دو روز قبل بھی افواہیں سامنے آئیں تھیں تاہم انہوں نے اپنے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں۔جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی سمیت دیگر پیش پیش رہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ناراض اراکین کو منانے کے لیے دو بار بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور ناراض اراکین سے ملاقاتیں بھی کی تھیں،مگر ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

مزید :

قومی -