گراونڈ میں میچ دیکھنے گئے بھارتی شائقین کرکٹ نے ممکنہ شکست دیکھ کر کیا کیا? جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شائقین پاکستان کی فتح کی تاب نہ لاسکے اور میچ سے قبل ہی گراونڈچھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی تماشائیوں نے 16ویں اوور کے بعد اپنی ٹیم سے مایوس ہوکر سٹیڈیم چھوڑنا شروع کیا ۔بھارتی شائقین کے گراونڈ چھوڑنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔جس میں بھارتی تماشائیوں کو باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انڈین میچ ختم ہونے سے پہلے سٹیڈیم سے مایوس ہوکر جانے لگے pic.twitter.com/I4JQAS02Rv
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) October 24, 2021