ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاک بھارت ٹاکرے میں مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہین آفریدی نے اگلا ہدف بتا دیا
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے باولر شاہین آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے ۔ انہوں نے چار اوورز میں 31سکور دے کر تین اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ بھارت ایک مشکل ٹیم تھی ،اسی طرح دوسری ٹیمیں بھی مشکل ہو نگی لیکن ہم اپنا جیت کا مومینٹم آگے لے کر چلیں گے اور فائنل میں جانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس امی ابو کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے ،میں نے اپنا سو فیصد دیا ،اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران اپنی سوئنگ پر کام کیا جس کی وجہ سے اچھی گیند بازی ہوئی ۔