بھارت کے خلاف کیا خفیہ منصوبہ بندی کی تھی؟ کپتان بابر اعظم نے بتادیا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو گزشتہ میچز کے حوالے سے نہ سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کاشکر ہے کہ فتح ملی، باؤلرز نے ابتدائی وکٹیں لیکر اچھا سٹارٹ دیا ۔پہلے ہی اوورز میں وکٹیں ملنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا،جو پلان بنایا تھا اس پر عمل سے کافی فائدہ ہوا۔الحمداللہ اپنے آپ کو آرام سے کھیلنے کا کہا تھا اور پارٹنر شپ کو بڑھایا،اوس پڑھنے کی وجہ سے بعد میں بیٹنگ میں آسانی ہوئی۔ابھی شروعات ہیں،اس میچ سے جو اعتماد ملا اس کو لیکر آگے چلیں گے،آج سب نے 100 فیصد دیا اگے بھی 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔تیاری یہی تھی کہ ہسڑی کو نہیں دیکھنا ہے،میں صرف کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہا تھا،وارم اپ میچز اور ڈومیسٹک میچز سے بھی کافی اعتماد ملا ۔فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں سب کھلاڑیوں نے 100 فیصددیا۔