"پریشان حال عوام کے دلوں کو کرکٹ میچوں سے بہلانے کی  ناکام کوشش کی جا رہی ہے " سینیٹر ساجد میر کی حکومت پر کڑی تنقید

"پریشان حال عوام کے دلوں کو کرکٹ میچوں سے بہلانے کی  ناکام کوشش کی جا رہی ہے " ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نےکہا ہے کہ پریشان حال عوام کے دلوں کو کرکٹ میچوں سے بہلانے کی  ناکام کوشش کی جا رہی ہے،ایک مذہبی تنظیم کےخلاف ریاستی تشددجبکہ تنظیم کی طرف سےپولیس اہلکاروں پرتشدد اور اموات کا سلسلہ افسوس ناک ہے، ملک کون چلا رہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں؟وزیر اعظم عمران خان کی نالائقیاں پاکستان کو کمزور کر رہی ہیں، عوام کو ملک بچانے کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔

 مرکزی دفتر میں ذیلی تنظیمات کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےسینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ کیاعمران خان عوام کا منتخب کیاہوانہیں؟عوام کا لایا ہوا نہیں ہے،یہ عوام سے ہمدردی کیسے کرے؟ یہ عوام کوگھبرانےکی اجازت بھی نہیں دیتا،ان حالات سےنجات حاصل کرنےکےلیےسیلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ محبِّ وطن قیادت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پاکستان کا ساتھ دینا ہے، آج پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پاکستان کے عوام کے مفاد کے ساتھ چلنا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پی ڈی ایم کو مضبوط بنائیں، اس کے پروگراموں میں اسی جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور بہت جلد اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن آئے گا جب ملک میں عوام ہی کےمنتخب نمائندوں کی حکومت ہو گی،موجودہ حکومت میں نہ صلاحیت ہےنہ ارادہ اور نہ ہی ان میں جذبہ ہے،یہ مشکلات کو مزید اندھیروں کی طرف تو لے جا سکتے ہیں لیکن اسے حل نہیں کر سکتے۔اجلاس میں ڈاکٹر عبد الغفورراشد ، فیصل افضل شیخ، عتیق اللہ عمر،سلمان اعظم ،  وسیم عباس ،عبد الغفار مکی ، اکرام ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -