پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا
پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر شائقین کی جانب سے مختلف میمز شیئر کی جارہی ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی جس کے بارے میں بھارت تو کیا بلکہ خود پاکستانیوں نے بھی نہ سوچا ہو گا ۔میچ سے قبل بھارتی سوشل میڈ یا پر بڑے بڑے دعوے کیے جارہے تھے ،تمام بھارتی کرکٹ پنڈت اسے یکطرفہ میچ قرار دے رہے تھے تاہم جب پاکستانی ٹیم نے میدان میں اپنا جلوہ دیکھا یا تو گراونڈ میں موجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت تمام بھارتیوں کے رنگ اڑ گئے ۔بھارتی سوشل میڈ یا صارفین کی طرف سے کیے جانے والے بلند و بانگ دعووں پر پانی پھیرا تو پر پاکستانی سوشل میڈ یا صارفین نے بھی کی بورڈ پر ہاتھ سیدھا کیا اور طرح طرح کی میمز بنانا شروع کردیں ۔ درجہ ذیل میمز سے آپ بھی لطف اندوز ہوں ۔

ایک صارف نے معروف بھارتی فلم شعلے کے ڈائیلاگز کا سہار ا لیتے ہوئے بھارت غرور کا مذاق اڑایا ہے۔

ایک صارف نے میچ کے بعد کی صورتحال کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویر  کے ساتھ بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک صارف نے اقرار الحسن کے ساتھ ویرات کوہلی کی تصویر کو جوڑا ہے جس میں اقرار الحسن کو ویرات کو ہلی کو دلاسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک صارف نے ورلڈکپ 2019 میں مشہور ہونے والی میم کا سہارا لیکر شہری کے چہرے کی جگہ انوشکا شرما کا چہرہ لگادیا ہے۔

ایک صارف نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے جملے کا سہارا لیتے ہوئے صورتحال کو واضح کیا ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -