گجرات میں 2موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق 

گجرات میں 2موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق 
گجرات میں 2موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق 

  

 گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) گجرات کے علاقہ ٹانڈہ میں افسوس ناک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ2 زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق  2موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے باعث4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق  جبکہ2زخمی ہو گئے ۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عبداللہ ،  17 سالہ حسنین ، 16 سالہ یاسین اور 16 سالہ زین شامل ہیں ۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -گجرات -