بھارت سے شکست کے بعدمحمد حفیظ کی بابر اعظم پر تنقید

بھارت سے شکست کے بعدمحمد حفیظ کی بابر اعظم پر تنقید
بھارت سے شکست کے بعدمحمد حفیظ کی بابر اعظم پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان محمد حفیظ نے  بھارت کے ہاتھوں  شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھادیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں مقدس گائے بنادی جاتی ہے کہ اس پر بات نہیں کرسکتے، ایسے ہی بابر کی کپتانی کو مقدس گائے بنادیا گیا ہے ،لگاتار تیسرے بڑے میچ میں بابر کی کپتانی کی خامیاں نظر آئی ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ 32 سال کی عمر میں وہ سیکھ جائے گا۔

پی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہاکہ آپ کپتان ہیں تو آپ نے ذمہ داری لینی ہے ، یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں سیکھ رہا ہوں،گزشتہ سال ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا سیمی فائنل ہارے اس میں بھی کپتانی کی خامیاں نظر آئیں۔

حفیظ نے کہا کہ آج کے میچ میں بھی جب 7 سے 11 اوورتک بھارتی بیٹرز سست کھیل رہے تھے تو اس وقت نواز کے اوور کیوں نہیں مکمل کروائے گئے ؟،کیوں اس کا آخری اوور بچایا گیا؟ آپ اتنی بڑی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچ جیت سکتے تھے پر غلطیوں کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Expert Opinion -