پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1128 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں  648افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔523معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا  ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (72فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 552ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 34مسافر 496 اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے  اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ284ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت284متاثرین کیساتھ پہلے ملتان 98حادثات میں 108متاثرین کیساتھ دوسرے گوجرانوالہ84حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1171متاثرین میں 954مرد اور230خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 254افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور619افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1059موٹرسائیکلز،69آٹو رکشے91موٹر کاریں،20وین14مسافربسیں،22ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -