شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں رکشے چوری

شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل، قیمتی سامان چھین لیا گیا، موٹر ...

  

        لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں مرزا کبیر کے گھر کے تالے توڑ کر 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان،جنوبی چھاؤنی میں چار مسلح ڈاکو اورنگزیب کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 35 ہزار مالیت نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے  اقبال ٹاؤن کے علاقے میں عمیر کے اہل خانہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1 لاکھ روپے نقدی 2 تولے سونا اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکو امجد شہری کی دکان میں گھس کر 70 ہزار روپے نقدی موبائل فون،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ڈاکو اعجاز کی دکان میں گھس کر 25 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو وقاص اور اس کے بھائی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو ساحرسے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، داتا دربار کے علاقے میں ڈاکو یاسین سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ کے علاقے میں ڈاکو محسن سے 23ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں طاہر سے 72 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ باٹاپور،مانگا منڈی سے کاریں، کاہنہ،نشتر کالونی، ٹاؤن شپ، ہنجروال،قلعہ گجر سنگھ،گلشن راوی،شیراکوٹ،سمن آباد، گرین ٹاؤن،رائیونڈ سٹی،غالب مارکیٹ، نشترکالونی، کاہنہ سے موٹر سائیکلیں،ساندہ،اسلام پورہ اور لٹن روڈ سے رکشے چوری ہو گئے۔ 

مزید :

علاقائی -