گارڈن ٹاؤن، گھر سے خاتون کی خون میں لت پت نعش برآمد

گارڈن ٹاؤن، گھر سے خاتون کی خون میں لت پت نعش برآمد

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے خاتون کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی  پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں 43سالہ خاتون کی خون میں لت پت نعش اپنے بیڈ روم میں پائی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 43 سالہ گلناز پروین کے نام سے ہوئی گلناز بی بی کی ڈیڑھ سال پہلے دوسری شادی ہوئی تھی واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -