ٹی20 ورلڈ کپ، ملبورن سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین شکست پر افسردہ

  ٹی20 ورلڈ کپ، ملبورن سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین شکست پر افسردہ

  

ملبورن(افضل افتخار) ملبورن کرکٹ سٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت سے شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو آخری لمحات میں شکست سے دوچار کیا جس پر بہت افسوس ہے اس حوالے سے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نبیل راجہ، صغیر احمد، حسنین، پرویز بٹ، عادل خورشید، حسن خان، زبیر اور شاکر نے کہا کہ میچ بہت کانٹے دار ہوا اگر پاکستان جیت جاتا تو بہت خوشی ہوتی پاکستانی کھلاڑیوں سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کے باعث میچ ہاتھ سے نکل گیا امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے اگلے میچوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے شکست کے باوجو د ہم پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں شائقین نے کہا کہ اسی طرح اگلے میچوں میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور سپور ٹ کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -