ا لحمراء بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقادکریگا

 ا لحمراء بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقادکریگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہو رآرٹس کونسل ا لحمراء چار روزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقادکرئے گا۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فیسٹیول کا افتتاح کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے فیسٹیول کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔فیسٹیول میں اسلامی علوم و فنون کے 1400برسوں کے تاریخی سفر کا جائزہ لیا جائے گا۔فیسٹیول میں پاکستان سمیت ترکی،ایران اور سعودی عرب سے دانشو ر،سکالرو آرٹسٹ شرکت کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے کہا کہ چار روزہ اسلامی انٹرنیشنل آرٹ فیسٹیول میں سیمینارز، نمائشیں،ورکشاپ،قوالی کے پروگرامز،بک سٹالز و دیگر سرگرمیاں پیش کی جائیں گے فیسٹیول کے مستقبل میں بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ادب و آرٹ کو اس سے فروغ ملے گا،فیسٹیول پاکستان کے دو عظیم ادبی و ثقافتی ادارے الحمراء آرٹس کونسل اور پاکستان آرٹس کونسل کراچی ٗ سجا رہے ہیں۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ یہ فیسٹیول ٗ نئی نسل پر اپنے اثرات مرتب کرئے گا،کوشش ہے کہ فیسٹیول میں اسلامی زندگی کے ہر باب کا احاطہ کیا جائے،انٹرنیشنل اسلامی آرٹ فیسٹیول 17تا 20نومبر 2022کو منعقد ہوگا،اسلام ٗ زندگی کے سماجی و معاشرتی،تہذیبی وتمدنی،فکری و ہر سطح پر بنی نوع انسان کی رہنمائی کرتا ہے،پاکستانی آرٹ کو اُجاگرکرنے میں صدر پاکستان آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ کی گراں قدر خدمات ہیں۔ 

مزید :

کلچر -