ٹیوٹا نے 23ارب روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے، احمد خاور شہزاد
لاہور(پ ر) سینئر صحافی،کالم نگار و صوبائی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب محمد اصغر بھٹی کی چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور شہزاد سے ان کے آفس میں ملاقات۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور مشہور بزنس مین چوہدری سجاد بھی موجود تھے۔اصغر بھٹی نے ان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ احمد خاور شہزاد اور اخترعباس بھروانہ نے بھی اصغر بھٹی کو نایاب گلدان کا تحفہ پیش کیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔احمد خاور شہزاد نے بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کی پہلی میٹنگ میں 23 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کروا لی ہے اور محکمانہ پرموشن بھی کروا لی گئیں ہیں۔ان کا کہنا تھا وقتا فوقتا پنجاب کے تمام ٹیچنگ سکولز کا دورہ بھی کروں گا اور مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا اور جو محکمہ کی اصلاحات ہوئیں ان کو کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا۔انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی بھی کوشش کریں گے اور بہت جلد تمام میڈیا کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ رکھیں گے جس میں تمام کاموں کی تفصیلات میڈیا کے توسط سے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کے ٹیچنگ سکول کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کو مختلف ہدایات جاری کیں۔