سانحہ حویلیاں میں شہید حافظ مبشر بھٹی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ پروگرام

سانحہ حویلیاں میں شہید حافظ مبشر بھٹی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ پروگرام

  

چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری)  16اکتوبر2023 کو میلاد النبیؐ کی خوشی میں حویلیاں ضلع خیبر پختونخوا کے مقام پر نکالی جانے والی ریلی پر خطرناک حملے میں شہید ہونے والے شہید عاشق مصطفی ؐ غازی حافظ مبشر بھٹی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ پروگرام پی پی 171 حلقہ چوہنگ کے محلہ راجپوت کالونی میں منعقد ہوا جس میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر قائد ملت اسلامیہ حافظ سعد حسین رضوی زید شرفہ نے خطاب کیا۔ان کے ساتھ مرکزی ناظم اعلی حضرت علامہ مولانا غلام غوث بغدادی، سرپرست اعلیٰ شمالی پنجاب حضرت علامہ مولانا غلام عباس فیضی،مفتی محمد عابد رضا،رابطہ ناظم برائے تنظیم شمالی پنجاب زون اور آڈیشنل نائب ناظم اعلی محمد سجاد احمد سیفی اور علاقہ چوہنگ کی معزز شخصیات معاونین کارکنان و عہدیداران پی پی 171 حلقہ چوہنگ میں محبوب رضوی،محمد مظفر اقبال قادری رضوی،محمد عمران گجر،شفیق زرگر اورشفیق شیخ اور سنی علماء کونسل چوہنگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ علامہ سعد حسین رضوی نے غازی وشہید حافظ مبشر حسین بھٹی  کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی اور موجودہ دور میں تحریک لبیک پاکستان کے کردار اور ان کے کارکنان کا اسلام کے نام پر مر مٹنے کے جذبے کو سراہا اور اسے دین و دنیا میں کامیابی کا ذریعہ قرار دیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -