حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عدنان اصغر ہنجرا

  حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عدنان اصغر ہنجرا

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ الیکشن اپنی معینہ مدت پر ہی ہوں گے کسی کے دباؤ میں آکر الیکشن جلدی نہیں کروائے جاسکتے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اگلے سال ستمبر اور اکتوبر میں ہی ہوں گے عمران خان توشہ خانہ میں اپنی عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں جس کا اندازہ ان کو بخوبی ہو چکا ہے عمران خان ہر سیاست دان پر جھوٹے الزامات  لگاتے تھے آج وہ خود توشہ خانہ میں چور ثابت ہو چکے ہیں۔

 عمران خان ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انشااللہ 2023 کے انتخابات میں مسلم لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی اور پنجاب سمیت پاکستان میں حکومت بنا کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -