توشہ خانہ کیس میں غیر منصفانہ فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کر دیا،فرخ جاوید مون

   توشہ خانہ کیس میں غیر منصفانہ فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کر دیا،فرخ جاوید ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سنیئررہنما فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں غیر منصفانہ فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے۔عوام نے باہرنکل کرثابت کردیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔لبرٹی چوک میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عمران خان کومائنس کرنے والے خود پاکستان کی سیاست سے ہمیشہ کیلئے مائنس ہونے والے ہیں،ملک گیر احتجاج سے بد مست پی ڈی ایم ٹولے کی آنکھیں کھل جانی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم اوران کے درباری جتنی مرضی جھوٹی پریس کانفرنسزکرلیں عمران خان کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا اس وقت پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورچوروں کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -