کے پی کے پاس ملازموں کو دینے کیلئے تنخواہیں بھی نہیں،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سالہا سال سے حکومت کرنے والا صوبہ آج دیوالیہ ہو چکا ہے اور ان کے پاس ملازموں کو دینے کے لیئے تنخواہیں بھی نہیں ہیں جبکہ اس صوبے کے اساتذہ کو جس طرح سے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ بھی اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اس کی بھی مثال نہیں ملتی ہے۔
عمران خان پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے باز،فراڈئیے،یوٹرن،جھوٹ مکاری میں پی ایچ ڈی کرنے والے سیاست دان بن چکے ہیں اس شخص کے جھوٹ اور فراڈ کی وجہ سے آج سیاست آلودہ ہورہی ہے اس کی آڈیو لیکس پر قانونی کاروائی کرکے اس شخص کو فوری نشان عبرت بنا دینا چاہیے۔