حکمران عوام کو وعدوں نعروں کی بجائے ریلیف دیں،طاہر ڈوگر

حکمران عوام کو وعدوں نعروں کی بجائے ریلیف دیں،طاہر ڈوگر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک  وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے نہتے غریب عوام کو حکمرانوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا آٹا گھی چینی دالیں اور پٹرول عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں حکمران عیاشیوں میں مصروف، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ حکمران عوام کو وعدوں نعروں کی بجائے ریلیف دیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں حکومت عوام کو تین ماہ کے لیے بجلی،گیس بل معاف کرے سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیمی نظام کو فوری طور پر بحال کرکے لاکھوں بچوں کا تعلیمی مستقبل بچانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سامنے  پاکستان کو گروی رکھ دیا ہے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف اور عوام کے مسائل سے بے خبر ہے۔ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ  غیر ملکی قرض  غیریقینی سیاسی صورتحال  اور سر اٹھاتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کا پاکستان میں مضبوط ہوتا نیٹ ورک  لمحہ فکریہ ہے، موجودہ حکمران قرضوں کے اوپر مزید قرض لے رہے ہیں۔ حکمران طبقہ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں۔مہنگائی غربت اور  بے روزگاری سے ستائے ہوئے عوام  حکمران طبقہ کا گریبان پکڑنا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی حکمت عملی اور پالیسی ہے نہ ہی عوام کے لئے کوئی ریلیف پیکج، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -