عمران خان حقیقی آزادی مارچ  کی کال دیں گے،اعجاز بھٹی

عمران خان حقیقی آزادی مارچ  کی کال دیں گے،اعجاز بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شیخوپورہ کے رہنما اور پی پی حلقہ 138 سے امیدوار اعجاز بھٹی نے کہا ہے کہ 25 میں کے لانگ مارچ میں میری قیادت میں شیخوپورہ کے بہادر عمران خان کے سپاہیوں نے کالا شاہ کاکو کے مقام پر آزادی مارچ کا محاذ سنبھالے رکھا پولیس کے بدترین شیلنگ سے میرے سگے بھتیجے سونی بھٹی سمیت بہت سے کارکنان زخمی ہوے جبکہ اسی مقام پر ہم نے پولیس کی جانب سے گرفتار ہونے والے اپنے سابق وزیر میاں حماد اظہر کو بھی ان کی حراست سے آزاد کروایا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ساتھی پارٹی راہنماوں شیراز کے ساتھ مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی جس وقت ہمارے قائدعمران خان حقیقی آزادی مارچ کی کال دیں گے تو میرے حلقہ اور میری یونین کونسل کے عوام کی اس میں ہمیشہ کی طرح ایک بھرپور شرکت نظر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یونین کونسل کا الیکشن ہوا تھا تو اس وقت میرے حلقہ سے مسلم لیگی رہنما رانا تنویر حسین جو کہ اس وقت وفاقی وزیر بھی ہیں وہ کھل کر میرے مقابلے میں آے مگر اللہ کی مہربانی سے میں نے ان کو بھی شکست دی اور یونین کونسل کا چیرمین منتخب ہوا اب میں اس حلقہ کے صوبای پی پی 138 سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کررہا ہوں اگر مجھے میرے قاید عمران خان نے ٹکٹ دی تو یہ نشست ان کو ریکارڈ ووٹوں سے جیت کر گفٹ کردوں گا اور اس حلقہ سے مخالف امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروادوں گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -