ایل ڈبلیو ایم سی کا نائٹ صفائی آپریشن جاری، 300سے زائد ورکرز متحرک

ایل ڈبلیو ایم سی کا نائٹ صفائی آپریشن جاری، 300سے زائد ورکرز متحرک

  

       لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہرِ لاہور میں صفائی کی بہترین صورتِ حال کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی ہدایات پر شہر بھر میں نائٹ شفٹ میں مکینیکل سویپنگ واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اہم شاہراہوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ رات کی شفٹ میں جاری ہے۔ایم ایم عالم روڈ، کینال روڈ، خیابان فردوسی، خیابان جناح،گلبرگ ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپور روڈ،لبرٹی مارکیٹ،پنجاب اسمبلی روڈ، مال روڈ، واپڈا ٹاؤن گول چکر اور ملحقہ علاقوں میں بھی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کمرشل مارکیٹس کی صفائی بھی رات کی شفٹ میں ہی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہر بھر کی شاہراہوں کی صفائی کے ساتھ پیڈسٹرین بریجز کی خصوصی دھلائی اور صفائی بھی کی جا رہی ہے۔ نائٹ شفٹ میں ہونے والے صفائی آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 300 سے زائد ورکرز، 90سے زائد مشینری نے اہم شاہراہوں کی واشنگ اورسویپنگ میں حصہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہرِ لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے اور شہریوں کو علی الصبح صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی تین شفٹوں میں لاہور کے 9ٹاؤنز میں صفائی آپریشن کر رہی ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کا محنتی عملہ اور صفائی گاڑیاں تمام علاقوں میں اپنے فرائض کی ادائیگی پر مامور ہیں۔تمام علاقوں کے منیجرز کو صفائی آپریشن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق نائٹ آپریشن میں واشنگ اور سویپنگ کا مقصد لاہور کے شہریوں کو علی الصبح صاف ماحول سے مستفید کرنا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔اگر آپ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی گاڑیاں یا عملہ نہیں پہنچ پا رہا یا صفائی سے متعلق کوئی بھی شکایت ہے تو فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -