تحریک انصاف کی لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریویاں جاری

    تحریک انصاف کی لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریویاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)این اے 120 باغبانپورہ کی سڑکوں اور مال روڈ،گڑھی شاہو،جی ٹی روڈ،لبرٹی چوک پر لانگ مارچ کے متعلق فلیکسز، بینرز چیف کمانڈر"انصاف فورس" پنجاب میاں عباد فاروق کی جانب سے لگائے گئے،این اے 120میں لانگ مارچ کے متعلق موبلائزیشن کے لیے شہر بھر میں فلیکس آویزاں کردیئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کمانڈر پنجاب انصاف فورس میاں عباد فاروق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،حلقہ این اے 120 اور لاہور کے شہری لانگ مارچ کیلئے بے تاب اور عمران خان کی کال کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،حقیقی آزادی کی تحریک قوم کی آواز ہے،عمران خان کی قیادت میں ہم اپنی حقیقی آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔