نوجوان نسل مسائل کے حل کیلئے مشرقی دانش کی طرف رجوع کریں،بلال منیر

  نوجوان نسل مسائل کے حل کیلئے مشرقی دانش کی طرف رجوع کریں،بلال منیر

  

لاہور (پ ر) پاکستان کی نوجوان نسل متعددفکری اور عملی الجھنوں کا شکار ہے۔عملی سطح پر نوجوانوں کو رہنمائی میسر نہ ہونے کے باعث ان کے مسائل بڑھتے چلے جارہے ہیں ایسے میں نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کسی بیرونی رہنمائی کا انتظار کیے بغیر اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔  یہ بات نوجوان مصنف بلال منیر نے اپنی کتاب "دی ریزرکشن،اے بک آن سیلف ہیلپ" میں کہی ہے۔بلال منیر کی یہ کتاب جو نوجوانوں میں اپنی مدد آپ پیدا کرنے کے جذبے سے لکھی گئی ہے۔ ممتاز اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور نے شائع کی ہے۔ نوجوان مصنف نے اپنی کتاب ممتاز صحافی اور دانشور جناب مجیب الرحمن شامی کو پیش کی۔ مجیب الرحمان شامی نے نوجوان مصنف بلال منیر کی اس کاوش کو سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر زاہد منیر عامر اور قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر علامہ عبدالستار عاصم بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -