تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکا  نوجوانوں کو دیا،چودھری ریاض، اشرف خان

 تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکا  نوجوانوں کو دیا،چودھری ریاض، اشرف خان

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر چودھری ریاض اور سیکرٹری فنانس پیپلز پارٹی لاہور اشرف خان نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے سب سے زیادہ دھوکا اس ملک کے نوجوانوں کو دیا تھا اور اس نام نہاد تبدیلی کے سربراہ عمران خان نے ملک کی یوتھ کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کیئے تھے مگر حکومت میں آنے کے بعد نوکریاں دینا تو دور جن کی نوکریاں لگی ہوئی تھی۔

 ان کو بھی الٹابے روزگار کردیا گیا اور انہیں ڈپریشن کا مریض بنا دیاگیا پی ٹی آئی کی حکومت ملک کے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیئے ایک تباہی سرکار بن کر آئی تھی اب بھی یہ شخص اور اس کی جماعت ملک کو ڈی ریل کرنے کے روز نئے نئے پروگرام تشکیل دیتی رہتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -