پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سید مٹھا ہسپتال میں محفل میلادؐ

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سید مٹھا ہسپتال میں محفل میلادؐ

  

لاہور(پ ر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سید مٹھا ہسپتال میں محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب علامہ حاجی سفور قادری نے کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر، صوبائی صدر پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ارشد بٹ، صدر سید مٹھا ہسپتال یونٹ عمر خان، لالہ جبار سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین، نرسز سمیت علاقہ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ علامہ حاجی سفور قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ کی ولادت باسعادت مسلمانوں کیلئے خدا کی جانب سے عظیم تحفہ ہے۔ موجودہ درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے امت مسلمہ کو سیرت النبیؐ پر عمل کرتے ہوئے اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہو گی۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ میلاد منانا ہم سب کے لئے نجات کا ذریعہ ہے۔ اس پرمسرت موقع پر ہمیں ملک سمیت معاشرے کے ہر فرد کی مدد و خدمت کا عزم کرنا چاہیے۔ محفل میں عمرے کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی کی جو کہ سید مٹھا ہسپتال کے ہی ایک خوش نصیب ملازم کا نکلا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -