عمران خان کے نت نئے سکینڈلز  سامنے آ رہے ہیں، سجاد نذیر

 عمران خان کے نت نئے سکینڈلز  سامنے آ رہے ہیں، سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے نت نئے سکینڈلز سامنے آ رہے ہیں اور وہ اپنے ان سکینڈلز کی وجہ سے ایک سرٹفیائڈ چور ثابت ہو رہا ہے اور وہ مثال کہ چور مچائے شور وہ اس عمران خان پر مکمل فٹ بیٹھ رہی ہے وقت گزرنے کے ساتھ یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ ملک پر عمران خان کی شکل میں جو تجربہ کیا گیا تھا وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک ناکام ترین تجربہ تھا۔ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ پاکستان کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کو بنایا جائے۔