عقیدہ ختم نبوت دین کا اساس اور بنیادی عقیدہ ہے،علما کرام

 عقیدہ ختم نبوت دین کا اساس اور بنیادی عقیدہ ہے،علما کرام

  

لاہور(پ ر)سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاری کے سلسلہ میں لاہور کی مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماؤں سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساس اور بنیادی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے  ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے۔

اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔ علماء نے کہا کہ 41ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس 27,28 کتوبر کو چناب نگر ضلع چنیوٹ میں منعقد ہورہی ہے یہ کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور یہ کانفرنس اتحادامت کا عملی مظاہرہ ہوتی ہے جسمیں ملک بھر سے ممتازعلماء، دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، زعماء، شیوخ الحدیث، خانقاہوں کے سجادہ نشین شریک ہونگے کانفرنس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -