ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا پرانا ٹیرف  بحال کیا جائے، امجد خواجہ 

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا پرانا ٹیرف  بحال کیا جائے، امجد خواجہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (آئی  این  پی) ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا پرانا ٹیرف بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف قومی برآمدات متاثر ہوں گی بلکہ فیکٹریوں کے بند ہونے سے بے روزگاری کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔ یہ بات پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین محمد امجد خواجہ نے آج ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ مختلف ایسوسی ایشنوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 31ارب ڈالر کے کل زرمبادلہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 22بلین ہے۔ 
پیرل سیکٹر جس کی نمائندگی پی ایچ ایم اے اور پریگمیا کر رہے ہیں نو ارب ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا کے باوجود حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے برآمدات میں 37فیصد کا اضافہ ہوا جو  اَب بڑھنے کی بجائے نامساعد حالات اور پالیسی میں یکطرفہ تبدیلی سے کم ہو کر 17فیصد رہ گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو علاقائی طور پر مسابقت کی پوزیشن میں لانے کیلئے بجلی کا ٹیرف 9سینٹ مقرر کیا گیا جو ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پہلے ہی 25 سے 26روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

مزید :

کامرس -