لہسن کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرلی جائے، محکمہ زراعت

لہسن کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرلی جائے، محکمہ زراعت

  

قصور(اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت قصور نے کہاہے کہ لہسن کے کاشتکار فصل کی کاشت ماہ اکتوبرکے رواں ہفتے تک مکمل کرلیں اوراچھی پیداوار کے لئے 160کلوگرام فی ایکڑصحتمند پوتھیوں کا استعمال کیاجائے نیزفصل کی کاشت کے لئے ایسی زرخیزمیرازمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی کے نکاس کا مناسب انتظام بھی ہو۔ انہوں نے اے پی پیکو بتایا۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار لہسن کی کاشت کے لئے زمین کو اچھی طرح تیارکرلیں اور گوبرکی گلی سڑی 20سے 25ٹن کھادڈال کر ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل اور 3مرتبہ کلٹیویٹر چلاکر بعدمیں سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو ہموار کرلیاجائے۔

 انہوں نے کہا کہ لہسن کی گلابی اورجی ایس ون منظورشدہ اقسام کاشت کرکے اچھی پیداوارکا حصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔\378

مزید :

کامرس -