شتر مرغ فارمنگ منافع بخش کاروبار ہے،ماہرین لائیو سٹاک
فیصل آباد (اے پی پی):شتر مرغ فارمنگ کے ذریعے لائیو سٹاک و پولٹری فارمرز شا ندار منافع حاصل کر سکتے ہیں اور چونکہ دنیا بھر میں اس کی مانگ اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ماہرین لائیو سٹاک،پولٹری فارمنگ و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اے پی پی کوبتایاکہ مادہ شتر مرغ 40 سال تک انڈے دیتی ہے اور شتر مرغ کی اس صلاحیت کی بدولت شترمرغ فارمنگ ترقی پذیر یافتہ ممالک میں سب سے زیادہ کم خرچ اور منافع بخش کاروبار مانااورا پنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شتر مرغ فارم کی منصوبہ بندی اور انتظام کرتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ شتر مرغ بہت تیزی سے بڑے ہوتے ہیں اسلئے شتر مرغ کی خرید شتر مرغ کی عمر کے کسی بھی حصے میں کی جاسکتی ہے اور یہ فیصلہ خریدار کی مالی حالت اور مویشیوں کے ساتھ اس کے تجربے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ گوشت کے علاوہ شتر مرغ سے بیش قیمتی پر،تیل،نفیس،چمڑا اور دیگر اشیا حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 3سے 6ماہ تک کے چوزے شتر مرغ کی خریداری زیادہ عام ہے۔