سوڈان، نسلی فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی، ایمرجنسی نافذ

سوڈان، نسلی فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی، ایمرجنسی نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       خرطوم(این این آئی)سوڈان میں ایک ہفتہ سے جاری نسلی فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی حکام نے ہنگامی حالت نافذ کردی مقامی حکام کے مطابق سوڈان کے جنوبی صوبہ نیل ازرق کے سب سے بڑے قبیلہ ہووسا اور فونج کے درمیان بدھ کے روز شروع ہونے والے لسانی فسادات صوبائی دارالحکومت دمازین سمیت دیگر علاقوں تک پھیل چکے ہیں مسلح قبائلی افراد نے شہری اور دیہی علاقوں پر حملے کرکے 2 ہزار سے زائد خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیامقامی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان جاری حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور100 سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی درجن افراد تاحال لاپتہ ہیں قبائلی خونریزی روکنے کے لئے صوبے کے گورنر احمد العمدہ بادی نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ 
سوڈان 

مزید :

علاقائی -