نئی دہلی میں موسم سرما کے آغاز پر ہی ہوا کی بدترین آلودگی ریکارڈ

  نئی دہلی میں موسم سرما کے آغاز پر ہی ہوا کی بدترین آلودگی ریکارڈ

  

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا کے معیارکے نظام، موسمیاتی پیشن گوئی اور تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کی ہوا کا مجموعی معیار خراب کے درجے میں پہنچ گیا ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دھوئیں اور دھند کی چادر تنی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ اتوار کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی اور اس کے آس پاس کے کچھ علاقے بہت خراب درجہ میں رہے ہیں۔ پیشن گوئی کی گئی ہے کہ دہلی کی ہوا کا معیار آج دیوالی تک بدترین رہے گا۔ دیوالی کا یہ تہوارآج دھواں چھوڑنے والے پٹاخوں کے پھوٹنے کے ساتھ منایا جائے گا۔ بھارتی دارالحکومت میں تاہم پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ آف انڈیا نے حال ہی میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر دہلی میں پٹاخوں پر پابندی ہٹانے بارے درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 نئی دہلی آلودگی

مزید :

علاقائی -