اسلم اقبال سے وکلا ء کے وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

   اسلم اقبال سے وکلا ء کے وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں لاہور بارکابینہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اور غیرقانونی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔بار عہدیداران نے وکلا ء کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی سینئر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ وکلا ء کے وفد نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے ہاؤسنگ سکیم اور صحت کارڈ کے علاوہ دیگر مطالبات بھی میاں اسلم اقبال کے سامنے رکھے۔میاں اسلم اقبال نے وکلا ء کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔میاں اسلم اقبال  نے آئین و قانون اور جمہوریت کے لئے وکلا ء کی کاوشوں کو سراہا۔
  اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -