اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر 4مسافر منشیات برآمد ہونے پر گرفتار

  اسلام آباد اور لاہور ایئر پورٹس پر 4مسافر منشیات برآمد ہونے پر گرفتار

  

       اسلام آباد (این این آئی)ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی اے ایس ایف کے عملے نے لاہور سے جدہ جانے والے مسافروں سے 786 گرام سے زیادہ آئس ہیروئن برآمد کی، مسافر سیف اللہ اور بشیرہ بی بی نے آئس ہیروئن ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودیہ جانے والے جوڑے کے پیٹ سے بڑی تعداد میں کیپسول برآمد ہوئے ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔حکام کے مطابق بھکر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 135 جبکہ خاتون کے پیٹ سے 10 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ادھر حیدر آباد میں ٹنڈو اللہ یار کے 2 رہائشی ملزمان سے 10 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران اورکزئی سے 16کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

منشیات برآمد

مزید :

صفحہ آخر -