سکھر،ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پر مقدمہ درج

سکھر،ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پر مقدمہ درج

  

 سکھر (این این آئی)سکھر کے نجی ہسپتال میں ٹوٹی ٹانگ کے بجائے درست ٹانگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور دیگر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مریض کے بھانجے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے کہا کہ ڈاکٹر نے ماموں کو دونوں ٹانگوں سے مفلوج بنا دیا۔مریض کے اہلِ خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 70 سال کے رانجھن شیخ کو فرش پر گرنے سے دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا، ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا۔

ٹانگ کا آپریشن

مزید :

صفحہ آخر -