عمران خان کی نشستوں پر رنراپ امیدوار کامیابی کیلئے عدالت سے رجوع کریں: رانا تنویر

عمران خان کی نشستوں پر رنراپ امیدوار کامیابی کیلئے عدالت سے رجوع کریں: رانا ...

  

      مریدکے (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی عدالت سے رجوع کرے تاکہ عمران کی جیتی سیٹوں پر رنراپ امیدواروں کو کامیاب قرار دلایا جاسکے۔ توشہ خانہ چور تاحیات نااہلی کے قابل تھا مگر الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ نرم رویہ رکھا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ وصول نہ کرنے پر تاحیات نااہل کیا گیا مگر ثابت شدہ چور رعایت ملنے کے باوجود ملک میں افراتفری پھیلانے کا اعلان کررہا ہے۔نواز شریف بہت جلد وطن واپس لوٹ کر عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود آٹھ حلقوں سے امیدوار بن کر نہ صرف وہاں کی عوام کو نمائندگی سے محروم کیا بلکہ ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

رانا تنویر حسین

مزید :

صفحہ آخر -