ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے، خرم شیر زمان 

ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے، خرم شیر زمان 

  

کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں خرم شیر زمان نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے فیصل آباد میں پاور لومز بند ہورہی ہیں اور سرمایہ کار اپنی فیکٹریاں کارخانے نیلام یا کرائے پر دینے لگے ہیں، ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے اور لوگ پاکستان سے اپنا کاروبار غیر ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو کاروبار کرنے کے لائق نہیں چھوڑا، امپورٹڈحکومت کوصرف اقتدارسے سروکار تھا عوام کوریلیف دینے کیلئے ان کی شروع دن سے کوئی تیاری نہیں تھی۔خرم شیر زمان نے کہاکہ اس وقت عام انتخابات ہی پاکستان کو مزید ڈوبنے سے بچاسکتے ہیں۔

خرم شیرزمان

مزید :

صفحہ آخر -