کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار سے اشیاء چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار سے اشیاء چوری کرنیوالے ملزمان ...

  

       صوابی (بیورو رپورٹ)شہید کارگل کیپٹن کرنل شیر خان شہید(نشان حیدر) کے مزار سے کئی اشیاء چوری کرنے والے دو نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور فروخت کرنے والی موٹر سائیکل کی دس ہزار روپے بھی برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز  کے مطابق شہید کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے تھانہ کالوخان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ مزار کی رکھوالی کرتا ہے،  سولہ اکتوبر کو حسب معمول رات کو گھر جا کر صبح مزار آکر متعدد اشیاء عدم موجود پائیں۔ جس  پر دو افراد عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات حال کرنل شیر خان کلے کے خلاف ایف آئی آر رپورٹ کرلی رپورٹ درج ہونے پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان اور ایس ایچ او کالوخان عبدالولی کو فوری ملزمان ٹریس و گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر انہوں نے مدعی کی نشاندہی پر کامیاب تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات حال کرنل شیر کلے کا سراغ لگا کر چند دن کے اندر ہی دونوں ملزمان گرفتار کرلئے۔دوران انٹاروگیشن ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے ریکور کئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -