ملک بھر کے حسا س اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی 

  ملک بھر کے حسا س اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(این این آئی) ملک بھر کے حساس اضلاع میں خصوصی مہم آج (پیر) سے شروع ہو گی۔قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 24 تا 28 اکتوبر تمام صوبوں میں چلائی جائے گی، ذیلی انسداد پولیو مہم تین روزہ ہوگی جس میں دو کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔وزارت صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم 83 مخصوص اضلاع میں ہوگی یہ مہم 19 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 64 اضلاع میں جزوی طور پر ہوگی جس میں 2کروڑ 51 لاکھ 53 ہزار 816 بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے 28، سندھ کے 21، بلوچستان کے 19 اور پنجاب کے 14 اضلا ع سمیت اسلام آباد میں مہم چلائی جائے گی، پاک افغان سرحد پر واقع 13 اضلاع میں بھی یہ مہم تین روز جاری رہے گی۔خیبر پختونخوا ہ میں 44 لاکھ 59 ہزار 01، سندھ میں 67 لاکھ 45 ہزار 198، بلوچستان میں 17 لاکھ 85 ہزار 59، پنجاب میں ایک کروڑ 81 لاکھ 611 اور  اسلام آباد میں 4 لاکھ 7 ہزار 47 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -