کراچی، کلینک پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، 4ملزمان گرفتار

      کراچی، کلینک پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، 4ملزمان گرفتار

  

کراچی(این این آئی)شہرقائد کے علاقے صدر میں واقع ڈینٹل کلینک پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، مزید کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے مار کر گرفتار حملہ آور وقار خشک کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ ملزم ڈینٹل کلینک پر حملے کے بعد وقار خشک کو لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوا تھا، زیر حراست ملزم کی نشان دہی پر 4 مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا تفتیشی ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو ملزم وقار کی نشان دہی، اور تکنیکی تحقیقات پر حراست میں لیا گیا، ان افراد سے واردات میں سہولت کاری کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ملزمان سے کالعدم تنظیم کے سربراہ اور کمانڈر سے رابطوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اور ان افراد کے موبائل فونز کی فارنزک جانچ کی جا رہی ہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی پستول کو بھی فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -