اوکاڑہ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق، 1بچی زخمی 

اوکاڑہ، ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق، 1بچی ...

  

اوکاڑہ(نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) اوکاڑہ رینالہ خورد چوچک مپالکے روڈ پر موٹر سائیکل کراسنگ کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی، 2 افراد جاں بحق 1 بچی زخمی ہو گئی۔ کالر کے مطابق رینالہ خورد چوچک مپالکے روڈ بٹالیاں والا کے قریب موٹر سائیکل کراسنگ کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئی۔ لوگوں کے مطابق حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 بچی زخمی ہو گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد نور ولد محمد اکرم20سال تقریباً اور نسرین زوجہ مشتاق30سال تقریباًکے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ ضلع قصور کے رہائشی تھے۔ 

دو جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -