سی ٹی ڈی کی نوشہرو فیروز میں کارروائی  کالعدم تنظیم کا مطلوب رکن گرفتار

  سی ٹی ڈی کی نوشہرو فیروز میں کارروائی  کالعدم تنظیم کا مطلوب رکن گرفتار

  

سکھر(آئی این پی)سندھ پولیس کے کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نوشہرو فیروز میں کارروائی کرکیکالعدم دہشت گرد تنظیم کے  رکن کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق شہید بے نظیر آباد سی ٹی ڈی کے عملے نے خفیہ اطلاع پر نوشہرو فیروز میں لنک روڈ پرکارروائی کرکے ملزم غفار ڈومکی ولد مراد ڈومکی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سکھر میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا، ترجمان کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھتا ہے، مبینہ طور پر ملزم اپنے ساتھی عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ماضی میں ملک دشمن دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں، ترجمان کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے لیے اسلحہ کی ترسیل کے کام پر مامور تھا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

مطلوب رکن

مزید :

صفحہ آخر -